2025-02-25@10:34:51 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«جج سے انتظامی اختیارات واپس»:

    مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے انتظامی اختیارات واپس لیے گئے ہیں۔ مصطفی عامر قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پراسکیوشن کی منتظم جج  انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے خلاف 4 درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج  سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔ قائم مقام پراسکیوٹر...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے گئے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، بینچ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کردی۔ پراسیکیوٹرجنرل کی درخواستوں پر تحریری حکمنامے میں کہا گیاکہ رجسٹرار ہائیکورٹ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے پیش کریں، آرڈر کی نقول سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی بھیجیں، منتظم جج کے اختیارات ایک نمبر کورٹ سے لے کسی بھی انسداد دہشت گردی کورٹ کومنتقل کئے جائیں، یہ عوام الناس کے مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔  فیصلے میں کہا گیا کہ منتظم جج زاکرحسین نے اپنے اختیارات...
    کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کا ریمانڈ نہ دینے والے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی۔منتظر مہدی نے کہا کہ ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں ہے۔ جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جب گرفتاری کے بعد اے ٹی سی ون میں پیش...
    —فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔پراسیکیوشن کی منتظم جج اے ٹی سی کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس، عالمی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشافمصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ درخواست میں پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نے کہا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بعض اہم اختیارات واپس لے کر وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو علیحدہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر کا کام صرف ٹیکس تجاویز پر عملدرآمد تک محدود ہو گا اور وہ اپنے ریونیو میں اضافے کے لیے ان تجاویز کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ وزارت خزانہ میں قائم ہونے والا ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے اور ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد مکمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے۔ کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز عملدرآمد پر توجہ دے گا...
    ویب ڈیسک: حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔  ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ   ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم...
    لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
۱