مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینےوالے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔
پراسیکیوشن کی منتظم جج اے ٹی سی کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
درخواست میں پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔
قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ عدالت نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قتل کیس
پڑھیں:
9 مئی کے مقدمات، جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری
---فائل فوٹوسپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے توسط سے جاری کیا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ سے اسلحہ برآمد کرنا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کی عمر سرفراز چیمہ ابھی کہاں ہیں؟
پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے جبوا دیا کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملزم جیل میں ہیں تو تفتیش کر لیں، کیا مسئلہ ہے؟
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے جو ہائی کورٹ نے نہیں دیا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔