حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت آوارہ کتوں کیلئے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی، حکم نامہ جاری
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
لاہورہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021ء عدالت میں پیش کی، حکومت پہلے ہی آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پالیسی کے بعد یہ اپیل یا ایسی کوئی بھی رٹ پٹیشن بے اثر ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔