2025-04-15@06:59:53 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«تخلیق کاروں کےلیے»:

    فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سینیٹر تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا پیکر اور نفیس انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی...
    سندھ کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے چیئرمین حضرات کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیئرمین حضرات کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے فوری طور پر نئے چیئرمین حضرات کو جمعرات ہی کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی تاکہ موجودہ چیئرمین عدالت سے مزید حکم امتناعی نہ لے سکیں۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی اور اور اسپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کےلیے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6...
    آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔
    حکومت نے اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا پلان تجویز کیا جائے گا، ڈیش بورڈ اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کےلیے سفارشات دی جائیں...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔روہڑی کے قریب اروڑ یونیورسٹی سے خطاب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ بھر کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے، سندھ کے طلباء اور اروڑ یونیورسٹی کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران ایک طالب علم پلے کارڈ کارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لایا، مراد علی شاہ نے اُسے اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔
    لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔ سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔ ڈائریکٹر...
    یوٹیوب نے شارٹ ویڈیو بنانے والوں کےلیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ اب صارفین صرف ٹیکسٹ لکھ کر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے اپنی مرضی کی ویڈیوز بناسکیں گے۔ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو تخلیق کاروں کے لیے ویڈیو بنانے کے عمل کو مزید آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔ یہ فیچر گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے جدید ترین AI ماڈل ’’ویو 2‘‘ کو استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو محض متن لکھ کر ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔   ڈریم اسکرین کا نیا استعمال یوٹیوب نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
    سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں...
    پنجاب حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے 1 ہزار ٹریکٹرز مفت دینے کی منظوری دے دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں کئی بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ اور اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کےلیے زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعت کاروں کو بزنس کے لیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کارروائی بعد میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں، فوری طور پر این او سی ملے گا، انڈسٹری لگانے کےلیے مشکل پراسس کو آسان اور...
    بحریہ ٹاؤن کراچی کی غیر قانونی منتقلی کیسے ہوئی اور یہ معاملہ اتنے برس بعد نیب کو کیوں یاد آیا؟ سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کس زمرے میں آتی ہے؟ یہ اور اس سے جڑے بہت سے سوالوں کے جواب امید ہے اس تحریر میں مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ نیب نے ریفرنس احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو جمع کرادیا ہے۔ اس ریفرنس میں سرِ فہرست بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض حسین کا نام شامل ہے۔ دیگر ناموں میں ملک ریاض حسین کے فرزند احمد علی ریاض، زین ملک، بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ، اس وقت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سے کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روز اول عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کو ہرانے کا ہدف دیدیاوزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئن ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے...
    مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پر الزام لگادیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں طارق فضل چوہدری اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔ن لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کو ملک دشمنوں کی مدد حاصل ہے۔دوران پروگرام حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیک ڈور مذاکرات کا چینل بند کردیا، ہمارے ایم این ایز پر پارٹی چھوڑنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے 10 سے زائد ایم این ایز نے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا کہ ان پر پارٹی سے علیحدہ ہونے یا مستعفی ہونے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں اجلاس عمومی طلب کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام ممبران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں پریس کانفرنس کریں اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ اقدامات بیوروکریٹس کو وائس چانسلر (VC) کے عہدوں کو سنبھالنے کی اجازت دینے کےلیے حکومت کی خطرناک کوششوں اور یونیورسٹیوں میں فیکلٹی کی غیر مستقل تقرریوں کےلیے اس کی مسلسل حمایت کے جواب میں ہیں، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور تعلیمی معیار کےلیے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے، ہمارے مذہبی عقائد بھی ہمیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں، کانفرنس میں شریک تمام شرکا اور مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم اور سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کا شکرگزار ہوں،...
۱