لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی اور اور اسپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کےلیے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:والدین اور چھوٹی بہن کے انتقال پر بات کرتے ہوئے ریمبو آبدیدہ ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم نواز کا فیصلہ

پڑھیں:

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

ویب ڈیسک: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات   کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ سے واپس روانہ ہو گئے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • تجاوزات سے شہر بگاڑنے کی اجازت نہیں، مریم نواز: تاریخی ورثہ کی بحالی کیلئے اتھارٹی قائم، نوازشریف پیٹرن انچیف
  • "محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
  • اسلاموفوبیا عالمی امن کیلئے خطرہ، اقوام عالم کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں کے جان، مال، حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں: مریم نواز
  • 62 فیصد پنجابی مریم نواز کی حکومت سے خوش ہیں، "ملاوی کے انسٹی ٹیوٹ" کا سروے
  • دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، مریم نواز
  • اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے: مریم نواز
  • ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار، برابر کا پاکستانی محسوس کرے: مریم نواز
  • اسلاموفوبیا کا عالمی دن: مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، مریم نواز