2025-01-21@12:21:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«تالاب سے»:

    راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
    راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس نے کہا کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد  پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے  نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ  پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے...
    راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔          انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔  
    گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
۱