2025-04-01@12:51:30 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«باڑے کے»:
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3ڈاکو ماں اوربیٹے کو یرغمال بنا کر 82لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔(جاری ہے) ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس میں عامر زیدی اوراس کی والدہ گھر میں بیٹھے تھے کہ 3نقاب پوش ڈاکو گھس آئے اورگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا، ڈاکو الماریوں سے 25تولے زیورات اور 2لاکھ 20ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے واردات سے قبل گاڑی پر گھر کی ریکی تھی جس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا۔تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے زیادہ کیلے کھانے پر وسیم اکرم نے طنز کیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت کے خلاف شکست پر وسیم اکرم نے لائیو پروگرام میں پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید پہلے یا دوسرے ہی پانی کے وقفے کے دوران کیلوں سے بھری پلیٹ کھلاڑیوں کے لیے آئی جبکہ اتنے کیلے تو بند بھی نہیں کھاتا اور یہ تو بندروں کی غذا ہے۔ کیلے کھانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف نے وسیم اکرم کے تجزیے کو احمقانہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں؛ "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا...
راولپنڈی: تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط پر ترجمان جے یو آئی نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ہے، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو ناکامی کا اعلان کرے اور جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت...
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور رائٹر جویریہ سعود نے حالیہ انٹرویو میں برانڈز کے دیوانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں میں مہنگے کپڑوں کا رجحان غلط فہمی پر مبنی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے کہا: "اگر برانڈ کے کپڑے نہ پہنوں تو لوگ سوال کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کی کلاس ہی نہیں!” انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، دنیا گھوم چکے ہیں، ہزاروں جگہوں پر کام کیا ہے اور بہت سے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، لیکن کلاس کا تعین مہنگے لباس سے نہیں ہوتا۔ جویریہ سعود نے مزید کہا: "اصل کلاس یہ ہوتی ہے کہ آپ 100...
لاہور: اہل خانہ کے انتقال پر جانے کے دوران چور ایک گھر سے تین کروڑ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چور انوار الحق نامی شہری کے گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ واردات کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق انوار الحق کی اہلیہ کسی کے انتقال پر گئی ہوئی تھی کہ اس دوران گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔ چور گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم...
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب تعلقہ ڈگری کی دیھ 144 گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی میں محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ پرائمری اسکول کی خستہ حال و بوسیدہ عمارت ہونے کی وجہ سے علاقے کے معصوم طلباو طالبات شدید سردی میں بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباو طالبات ہارون، عائشہ، ابوزر،غلام شبیر سمیت درجنوں بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکی ہے اسکول میں فرنیچر اور دیگر سہولیات نہ...