مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ، ترجمان جے یو آئی نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط پر ترجمان جے یو آئی نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ہے، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو ناکامی کا اعلان کرے اور جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور اس کی قیادت کو عوام سے دور رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، جلسے جلوسوں کے بعد اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہماری امن و امان کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام جے یو آئی قیادت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر ڈی آئی خان پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن ترجمان جے یو جے یو آئی ن جے یو
پڑھیں:
وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔