2025-02-11@01:50:24 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ایتمار بن گویر»:
اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کی ترغیب دلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مستعفی صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ جب تک ہماری کابینہ، حماس کو نابود کرنے کی کوشش نہیں کرے گی اس وقت تک میں کابینہ میں واپس نہیں آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کی ترغیب دلائیں۔ ایتمار بن گویر نے کہا کہ امریکی صدر غزہ پر تسلط کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس کام کے لئے ہمارے پاس بہت وقت ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں لیکن اسرائیل کے نقطہ نگاہ سے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ امریکہ، غزہ کی پٹی کا کنٹرول خود سنبھالے گا۔ جس پر متعدد اسرائیلی حکام نے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دئیے۔ اسی پر ردعمل دیتے ہوئے مستعفی صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے ساتھ خوبصورت دوستی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد مسائل پر بہت اہم گفتگو کی ہے۔ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ ایتمار بن گویر نے کہا کہ جنگ...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے جو ناقابل تصور تھے۔ میں نے صیہونی آباد کاروں کو 200 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج Otzma Yehudit نامی پارٹی کے 3 اراکان نے اپنے دفاتر خالی کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ان میں اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، "اسحاق واسرلاف" اور "عامیحای الیاهو" شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزراء نے دو روز قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی عمارت سے نکلتے ہوئے ایتمار بن گویر نے کہا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے...
اسرائیلی وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ نے بھی کسی بھی جنگ بندی معاہدے کو اسرائیل کے لئے تباہی قرار دیا ہے اور گذشتہ روز ایتمار بین گویر نے اس سے بھی آگے بڑھ کر حکومت سے الگ ہو جانے کی دھمکی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تو حکومت چھوڑ دوں گا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اور انتہاء پسند یہودی جماعت کے سربراہ ایتمار بین گویر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوئی معاہدہ کیا تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ داخلی سلامتی کے...
فلسطینی قیدیوں کے امور کی تنظیم کے سربراہ نے حال ہی میں "معا" ویب سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے اور اسے حتمی شکل دی جاتی ہے تو اندازوں کے مطابق تقریباً 3000 یا اس سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی ریاست کے وزیر برائے داخلی سیکیورٹی، آیتمار بن گویر نے آج (منگل) دوپہر کو، جب کچھ میڈیا ذرائع میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہونے کی افواہیں چل رہی تھیں، ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا گیا تو وہ کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ فارس نیوز کے...