2025-04-15@17:24:47 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«اٹلی میں مقیم پاکستانی»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہےجو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 2500 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو پی ایچ ڈی کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں...
    اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے...
    کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
    اسپیشل اولمپکس پاکستان  کا  25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ  تک جاری رہنے والے  گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔  پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے  کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...
    پاکستان اور اٹلی نے اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دور روم میں ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے تجارت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ساتویں دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔
    پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان  کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
    ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
      —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
    اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘ کے قیام کا اعلان کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔اطالوی...
    بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
    راولپنڈی: پاکستان اور اٹلی نے سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا  سرکاری دورے پر اٹلی میں  ہیں،چییرمین چیف آف جنرل سٹاف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیدو کروسیٹو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لوسیانو پورٹولانو، اطالوی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کارمائن میزیلو اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلو گوالدارونی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو...
۱