2025-03-29@21:37:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«اوکاڑہ پولیس»:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
---فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے قصبہ کری والا جاگیر میں بیٹی نے باپ کو اسی کے پستول سے قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی آئی خان: بیٹے کے قتل میں ملوث ماں اور سوتیلے باپ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ایس پی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں سوتیلے باپ نے تشدد اور گلا دبا کر قتل کا اعتراف کیا ہے، گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون کالز سے مدد ملی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر والد کو قتل کیا۔
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ...
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی...
علامتی تصویر۔ اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار کرلیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزمان کی زیورات چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنیوالا گرفتار بدنام زمانہ چور گرفتار، 3 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد پولیس بتایا کہ ملزمان نے 6 روز قبل فیصل آباد روڈ پر شادی ہال سے دلہن کے زیورات چرائے، ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے زیورات خریدنے والے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔