علامتی تصویر۔

اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار کرلیے گئے۔ 

مقامی پولیس کے مطابق ملزمان کی زیورات چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنیوالا گرفتار بدنام زمانہ چور گرفتار، 3 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پولیس بتایا کہ ملزمان نے 6 روز قبل فیصل آباد روڈ پر شادی ہال سے دلہن کے زیورات چرائے، ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان سے زیورات خریدنے والے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار

لاہور:

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مصطفی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران  ایک کارروائی میں نائیجیرین  باشندے سمیت 2  ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ جیف عرصہ 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اور اس نے پاکستان ہی میں شادی کررکھی تھی۔ ملزم پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔  

ملزم نے لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں، فارم ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف   بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • محرابپور،پولیس ومحکمہ صحت کے افسر کے گھر ڈکیتی
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
  • کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • سکھر: غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار