بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا تھا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی سے رابطہ، کس بات پر اتفاق ہوا؟ شاہد خاقان نے بتا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اوکاڑہ: مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، ڈرائیور زخمی
—فائل فوٹواوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔
مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
گھوٹکیساہیوال سے کراچی آنے والی مال گاڑی کا...
ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔