2025-02-03@03:13:34 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«انٹر میڈیٹ»:
کوئٹہ ،شہری انٹرمیڈیٹ کی فیس جمع کرانے کے لیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عاید فیس ختم کردی گئی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلبہ کے لیے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کرانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عائد فیس ختم کردی گئی۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔(جاری ہے) طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلبا کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔ بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔...
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر +مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے اسکروٹنی کے لیے اپلائی کیا، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آکر امتحانی کاپی بھی دیکھ سکتے ہیں۔قبل ازیں کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی جانب سے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج میں 28 فیصد آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے جو شفاف طریقے سے اس کی جانچ پڑتال کرے تاکہ طلباء اور ان کے والدین میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات دور کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کے ملازمین کے جائز حقوق کو نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، گزشتہ کئی سال سے ملازمین کی پروموشن کے معاملوں پر بھی ایپکا انٹر بورڈ کی دی گئی درخواستوں پر عمل کیا...