2025-03-31@19:41:19 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«اقلیتی حقوق کی»:

بھارت منشیات فروشی میں ملوث، امریکی ایجنسی: اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالا چیمپئن نہیں بن سکتا، پاکستان
واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ برطانوی نشریاتی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جراتمندانہ...

دیکھتا ہوں حکومت کیسے زمینداروں سے ٹیکس لیتی، سٹیڈیم کا نام بدلنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی: فیصل کنڈی
پشاور (خبر نگار خصوصی) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کر سکی۔ سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں...
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔ ’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘ فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔...

معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے نیا اقدام ،پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
پنجاب میں اقلیتی برادری میں مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی برادری میں کارڈز تقسیم کیے۔ کارڈز بائیومیٹرک کی ویریفکیشن کے بعد تقسیم کیے گئے۔ اقلیتی برادری کو ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مائنورٹی کارڈز کے تحت اقلیتی برادری کو بھی باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار اور مستحق افراد کو...
جھارکھنڈ: بھارت کے جھارکھنڈ ریاست میں آدیواسی ’ہو‘ قبیلے کی شادیوں میں ایک نرالی اور منفرد روایت ہے، جہاں عموماً مردوں کی جگہ خواتین کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں، دولہا بارات لے کر نہیں آتا بلکہ دلہن اپنے خاندان کے ساتھ بارات لے کر آتی ہے اور شادی کے بعد وہ جہیز بھی دولہا سے ہی وصول کرتی ہے۔ ’ہو‘ قبائل کے رکن ہیرا کے مطابق، ان کی ثقافت میں دولہا نہیں بلکہ دلہن کو جہیز دیا جاتا ہے اور شادی کے بعد بارات واپس چلی جاتی ہے، مگر دلہن اپنے شوہر کے گھر ہی رہتی ہے۔ لڑکے کے خاندان کو دلہن کے خاندان کو بیل، گائے اور نقد رقم دینی ہوتی ہے، اس رسم کو ’گونونگ‘...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادریوں کے لیے ایک منفرد اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے ‘مینارٹی کارڈ’ کا اجرا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اقلیتی برادریوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتی برادریوں کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کارڈ کی بدولت اقلیتی افراد کو اپنے حقوق کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گا، جو نہ صرف ان کے مسائل حل کرے گا بلکہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں بھی لائے گا۔ مریم نواز نے اس اقدام کو بین...
راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ ہندو کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ کے رولز کی منظوری سے ہندو کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت یونین کونسل کی سطح پر شادی اور طلاق کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی، جس سے کمیونٹی کے مختلف معاشرتی مسائل جیسے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے معاملات بھی حل ہو سکیں گے۔ طلبہ کے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم اضلاع کے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سابق صوبائی وزیر ولسن وزیر کی قیادت میں وفد نےگورنر کو ضم اضلاع میں مقیم اقلیتیی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں تاخیر سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) وفد نے گورنر کو ضلع کرم کی موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم اقلیتی برادری کو خوراک و ادویات فراہمی کی بھی درخواست کی۔وفد...