پنجاب کابینہ نے پہلے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ ہندو کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ کے رولز کی منظوری سے ہندو کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت یونین کونسل کی سطح پر شادی اور طلاق کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی، جس سے کمیونٹی کے مختلف معاشرتی مسائل جیسے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے معاملات بھی حل ہو سکیں گے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
اس سے قبل ہندو کمیونٹی کو شادی کی رجسٹریشن کے لیے مندر انتظامیہ کے سرٹیفکیٹ پر انحصار کرنا پڑتا تھا، مگر اب یہ عمل مکمل طور پر سرکاری سطح پر ہوگا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
ویب ڈیسک: قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2024 کے دوران 73 پولیو کیسز منظر عام پر آئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے حکام نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 73 پولیو کیسز سامنے آئے، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ کے علاقے سے پولیو کے پہلے کیس کی اطلاع ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس سیمپلز 10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
حکام نے یہ بھی کہاہے کہ ملک میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا انعقاد فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔