2025-01-31@20:54:33 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«اسلام آباد بلدیاتی انتخابات»:

    27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021ء میں مکمل ہوگئی تھی۔ قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد...
    اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسے واشنگٹن کی جانب سے پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دست برداری کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم وعدہ تھا۔ دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں پہلے دس ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ سال 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔  مستقبل میں کلائمیٹ چینج کے نتیجے میں خوراک، پانی اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوگی، قدرتی وسائل کے حصول کے لیے ممالک اور خطوں کے درمیان مقابلہ شروع...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے اور ماحولیات کا تحفظ ممکن ہے۔ سکوک اسلامی بانڈز کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وسائل پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ بانڈز مسلم ممالک میں اداروں اور سرمایہ کاروں کو کلائنیٹ فنانس میں حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکوک کی ماحولیات، گورننس اور سماجی اصولوں سے ہم آہنگی دنیا بھر سے ذمہ دار سرمایہ کاروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے جس سے سماجی انصاف اور اس کے ذریعےکمیونٹیز کے فلاح و بہبود...
    کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے7 پیپلز پارٹی5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے2،2 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی1، 1 نشست حاصل کی۔ واضح رہے صوبے کے25 اضلاع کے50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر50 جنرل وارڈ کے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا،...
    فوٹو: فائل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر پُرامن طور پر ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 50 وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل تھے۔ ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انقعاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
    بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔ لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    — فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق صدر  آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی ارکان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 ارکان کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر  آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔   پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات کو سراہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پارا چنار معاملے پر اے پی سی بلائی۔ اجلاس میں کرم معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔  وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ  نیئر بخاری نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے خوردنی تیل کی صنعت کا وفد ملاقات کررہاہے
    —فائل فوٹو وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 1 ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جہاں زیب 3سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات اسلام آ باد و فا قی حکومت نے جمعرات کو بھی بیو رو... وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کیے گئے اس فنڈ میں سے 1 ارب 7 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 ارب 38 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
    موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے لیے سب سے اہم خطرہ بن کر ابھری ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آرہی ہے۔ اس کے ثبوت میں سطحی ہوا کے درجہ حرارت میں اضافہ، سمندروں کی گرمی، سمندر کی سطح میں اضافہ، گلیشیئرکا پگھلنا، غیر معمولی موسمی نمونے اور بار بار آب و ہوا کی خرابیاں شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، خاص طور پر گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج۔ یہ گیسیں زمین کے ماحول میں لمبی لہروں کی شعاعوں کو جذب کرتی ہیں، جو زمین کو تباہ کن تباہی کے قریب لاتی ہیں۔ صورتحال کے واضح ادراک کے باوجود، عالمی ردعمل خاطر خواہ کارروائی کے بجائے کاغذی وعدوں تک محدود ہے۔ بگڑتی ہوئی آب...
    چیئرپرسن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہِ کیا۔  ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام کے...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں بروقت اخراجات کو یقینی بنایا جائے۔ سیکٹر وائز ریلیز اور اخراجات کی تفصیل تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے محکمہ جات کا ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عامر لطیف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو مواصلات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، ٹورازم، آئی ٹی، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام...
۱