لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مٹیاری: پیٹرولیم فنڈز عوامی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

مٹیاری (نمائندہ جسارت) ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی زیر صدارت پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد اور عوامی درخواستوں کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کرے گی، جنہیں پیٹرولیم کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ ایم این اے مخدوم جمیل الزماں نے ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کا شیڈول اور عوامی نوٹس جلد اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں، سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مخدوم احمد الزمان، ضلع میں کام کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے پیٹرولیم فنڈز اور اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اب تک پیٹرولیم فنڈز سے ضلع میں 195 اسکیموں میں سے 164 مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ 31 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، پبلک پارک، اڈیرو لال میں پبلک لائبریری اور کمپیوٹر سینٹر، انڈور گیمز کمپلیکس سمیت مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدادپور،ڈاکٹرقادرمگسی دریائے سندھ پر 6 کینال نکالنے کیخلاف عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے، عطا تارڑ
  • مٹیاری: پیٹرولیم فنڈز عوامی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کا مذہب کارڈ استعمال کرنا افسوسناک ہے،عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
  • ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، عطاء اللہ تارڑ