2025-03-21@07:32:14 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«ا ٹو سیکٹر»:

    اسلام آ باد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے جاپانی کمپنیوں کو آٹو سیکٹر کی برآمدات میں رکاوٹوں اور ریفنڈ میں تاخیر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں جاپانی آٹو سیکٹر کی برآمدات میں رکاوٹوں اور ریفنڈ میں تاخیر پر کمپنیوں کے نمائندوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کے حقیقی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے، رعایتیں اور مراعات اب برآمدی حجم سے منسلک ہوں گی، صنعتوں کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کر کے آمدنی میں اضافے پر توجہ دینی چاہیے، حکومت آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ...
    لاہور: شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس میں صدر آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ افتتاح کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شاندار شیر دل فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام...
    سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو فوری طور برطرف کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے  گئے ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو واجبات کلیئر کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر برطرف کرنے ری سٹرکچرنگ پلان کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فارغ کیا جا رہاہے۔  بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے  واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر فیصل نثار چودھری کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل نثار چودھری کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
    ملک کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل ، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی۔آٹو سیکٹر کی فروخت جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک 61 فیصد بہتر رہی۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868یونٹس رہی جو دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس کے مقابلے 51 فیصد زائد ہے۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل...
    راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور نورین خان، بشریٰ بی بی کی بیٹی مہر النساء احمد، پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10فروری کے بعد لاہور پڑھا ڈالیں گی۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی  کیا۔ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت...
۱