آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری، جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ملک کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل ، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی۔آٹو سیکٹر کی فروخت جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک 61 فیصد بہتر رہی۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868یونٹس رہی جو دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس کے مقابلے 51 فیصد زائد ہے۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 85 فیصد سے بڑھ کر5,518 یونٹس تک پہنچ گئی۔ 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ 1000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 63 فیصد سے بڑھ کر 5،633 یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 344 فیصد اضافہ اور بسوں میں 61 فیصد کمی دیکھی گئی۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی نمایاں اضافے سے 132,947 یونٹس تک پہنچ گئی۔ آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آٹو سیکٹر میں بہتری شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گاڑیوں کی فروخت کی فروخت میں فیصد اضافہ
پڑھیں:
چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا
چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ جنوری کے چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس سے ظاہر ہواہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کےدوران صارفی طلب میں بہتری کی وجہ سے چین میں وئیر ہاؤسنگ کی طلب میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پوری صنعت کی بہتر ترقی کا رجحان برقرار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چین میں ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے اور گزشتہ تقریباً 10 ماہ میں ایک نئی بلند ی پر ہے۔ نیو آرڈرز انڈیکس، اختتامی انوینٹری انڈیکس، اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کی توقع کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
ان میں نیو آرڈرز انڈیکس 51.9 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وئیر ہاؤسنگ کے کاروبار کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں فعال ہیں اور مجموعی طور پر صنعت کی بہتری کا رجحان جاری ہے۔ جنوری میں کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا انڈیکس 51.9 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور توسیع کی حد میں واپس آیا ہے۔
اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کام اور پیداوار کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ویئر ہاؤسنگ کی صنعت کا آپریشن مستحکم انداز میں بہتری کی جانب بڑھےگا۔