فیصل نثار چودھری یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر فیصل نثار چودھری کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل نثار چودھری کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر لیسکو کی پبلک ریلیشن آفیسر مقرر
ویب ڈیسک : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔
لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے احکامات جاری کۓ گۓ۔
رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔
پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ