2025-03-06@16:10:48 GMT
تلاش کی گنتی: 610

«امریکہ فرسٹ»:

(نئی خبر)
    رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متعدد اسکولز اور یونیورسٹی کیلیفورنیا کو بند کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرفائٹرز کی کوششوں کے باوجود آگ اب تک بے قابو ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی ہواؤں سے آگ شعلوں کے مزید بھڑکنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی...
    رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ یمن کے صوبوں "صنعاء"، "الحدیدہ" اور "عمران" پر امریکہ، برطانیہ و صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی بالا ترین خلاف ورزی ہیں۔ جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جنوری 2025ء) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ، خود کو قانون کی حکمرانی کا داعی قرار دینے والے ملک کی جانب سے احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے آزاد اور غیرجانبدار عدالت کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ عائد کرنا افسوسناک ہے جبکہ یہ عدالت عالمی برادری نے قائم کی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' کو دھمکانے سے دنیا میں جرائم پر عدم بازپرس کے...
      نیویارک:  2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش لاس ویگاس ، امریکہ میں افتتاح پذیر ہوئی ۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی نئی ایپلی کیشنز اور حل اس نمائش کے سب سے بڑے ہاٹ اسپاٹس بن چکے ہیں۔ ان میں چین کی بہت سی مصنوعات بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش نے 4،800 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جن میں 1،300 سے زائد چینی ادارے بھی شامل ہیں۔ متعدد شریک چینی کمپنیوں نے 2025 نمائش انوویشن ایوارڈ جیتا ہے۔
      واشنگٹن : نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل حیران کن ریمارکس دیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کو یہ ضرور سوچنا...
    تیرہ سو زائد چینی کمپنیوں کی امریکہ میں کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک: 2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش لاس ویگاس ، امریکہ میں افتتاح پذیر ہوئی ۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی نئی ایپلی کیشنز اور حل اس نمائش کے سب سے بڑے ہاٹ اسپاٹس بن چکے ہیں۔ ان میں چین کی بہت سی مصنوعات بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے روز چینی میدیا نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش نے 4،800 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جن میں 1،300 سے زائد چینی ادارے بھی شامل ہیں۔ متعدد شریک چینی کمپنیوں نے 2025 نمائش انوویشن ایوارڈ جیتا ہے۔
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ پون صدی تک پھیلی ہوئی ہے لیکن دو طرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر فروغ دینے میں سابق صدر ایوب خان کے زمانے میں بہت کام ہوا اور پھر یہ سلسلہ سابق صدر ضیا الحق ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، سابق صدرپرویز مشرف ، سابق و موجودہ صدر آصف علی زرداری اورسابق و موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے ادوار حکومت میں مزید آگےبڑھتا رہا۔ اس دوران سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ادوارحکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں 2 مختصر عرصوں کیلئے کچھ سرد مہری بھی پیدا ہوئی لیکن مجموعی طور پر پاکستان اور امریکہ کے حکومتی و...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج عدالت سے سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے کارروائی معطل کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔عدالت نے کاروبار میں جعلسازی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔ عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ٹرمپ امریکہ کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم صدر بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس عدالتی کارروائی میں ٹرمپ کی عدالت میں موجودگی لازمی قرار نہیں دی گئی۔ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیایاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کا حلف اٹھانے...