2025-02-19@06:12:24 GMT
تلاش کی گنتی: 4602
«سماعت جج طاہر عباس سپرا نے»:
(نئی خبر)
نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔جاں بحق...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، ایف بی آر سے اہم اختیارات چھن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی،وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لےلیے۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا، اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کےکام تک محدود رہےگا، ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پر عملدرآمد پر توجہ دے گا۔نوٹیفکیشن کےمطابق ٹیکس پالیسی آفس براہ راست...
—فائل فوٹو نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیاکراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم کو چیمپئینز ٹرافی میں بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔ قبل ازیں سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان کیا تو انجرڈ صائم ایوب کی جگہ کہنا تھا اوپننگ کیلئے بابراعظم یا سعود شکیل کو موقع دیا جائے گا تاہم سہ ملکی سیریز میں بابر اوپننگ کرتے نظر آئے۔ مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا بابراعظم کے حوالے سے اہم بیان سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو)...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حتمی چالان میں کئی نئے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈاکٹر شاہ نواز کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے حتمی چالان میں موبائل فرانزنک سمیت دیگر انکشافات بھی سامنے آئے ہیں چالان میں 18 نومبر اور اس کے بعد کے وقت میں پولیس افسران اور پیر عمر جان سرہندی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور پولیس افسران تفتیشی افسران پر اثر انداز ہو نے کے لیے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں تھے اور مدد کے لیے رابطہ کررہے...
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے۔ سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے؟۔ جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا...
اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ )پشتونخوا خوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفد میں اخونزادہ حسین، ریاض احمد شامل تھے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، محمد اسلم غوری،سنیٹر کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود، مولانا اسجد محمود شریک ہوئے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق محمود اچکزئی اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا...
پچھلے کالم کے بعد کچھ نے کہا کہ وجائنا تو بنی ہی اس لیے کہ بچہ وہاں سے نکلے۔ کچھ فرمانے لگے کہ فلاں بی بی نے 10 بچے پیدا کیے، کچھ بھی نہ ہوا۔ مورکھو! جان لو کہ تمہارے گھر کی عورت وہ ہستی ہے جو تمہارے ساتھ پوری زندگی گزار جائے گی مگر تمہیں کانوں کان خبر نہ ہونے دی گی کہ کیسی گزری؟ عورت کو بولنا اور حق مانگنا سکھایا ہی نہیں گیا بلکہ گھٹی میں یہ ڈال دیا گیا ہے کہ خبردار منہ بند رکھنا، زبان پر شکوہ شکایت لائیں تو نہ آگے کی رہوگی نہ پیچھے کی۔ سو آگے نہ پیچھے کا خوف دل میں پالتے ہوئے زندگی کے دن کاٹتی ہے گن گن کر۔...
11فروری کو آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس کی کچھ تفصیلات چیف جسٹس نے صحافیوں کے ساتھ شیئر بھی کیں اور آج آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ایک نجی ہوٹل میں مِلا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کوئی اِس طرح کا وفد اِس طرح سے پاکستان کے ہر طرح کے عہدیداران سے مُلاقات کر سکتا ہے? یہ سوال جب ہم نے دفتر خارجہ ذرائع کے سامنے رکھا تو اُن کا کہنا تھا ’اِس بارے میں قوانین موجود ہیں تاہم وزارتِ خزانہ نے جب چیف جسٹس سے درخواست...
نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرII علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہورہاہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا)کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرے۔جمعہ کووزیراعلیٰ ْسندھ کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اجلاس سےخطاب میں بتایاکہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18 تا 25 روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔صنعت...
لاہور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، سابق جسٹس اعجاز الاحسن،عدالت عظمیٰ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن اور وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے زور دے کر کہا کہ ناٹو کے اتحادیوں کو بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا چاہئے کیونکہ روس اپنے ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔مارک روٹے نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ناٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ روس ہر 3ماہ میں اتنے ہی ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرتا ہے جتنا یورپ کا دفاعی اتحاد ایک سال میں تیار کرتا ہے۔ انہوں نے ارکان کو دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں متنبہ کیا۔ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے دیے گئے...
کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں...

سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل کی تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایت جاری کی۔بعد ازاں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ مختلف وجوہات، خاص طور پر انجری کے باعث کئی اسٹار کرکٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ وہ کرکٹ اسٹارز جو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایونٹ سے باہر رہیں گے ان کے نام درج ذیل ہے۔ پاکستان: صائم ایوب بھارت: جسپریت بمراہ آسٹریلیا: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش جنوبی افریقا: اینرک نوکیا، جیرالڈ کوئیٹزی افغانستان: ایم غضنفر انگلینڈ: جیکب بیتھل نیوزی لینڈ: بین سیئرز یہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے اہم تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ کھلاڑی شائقین کرکٹ کو میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کےدہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا، جس میں متعدد اموات ہوئیں۔اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان پر ٹی...
کراچی (صباح نیوز)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گلینفلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 50...
اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) مسلمانوں میں اتحاد نہیں ٹرمپ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوسکتے ہیں‘ امریکا، یورپ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مسلم حکمران ٹرمپ منصوبے کے خلاف کچھ نہیںکرسکتے‘ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوئے‘ مسئلہ فلسطین مزید گمبھیر ہوگا‘ غزہ کی تباہی کے بڑے مجرم سعودی عرب، قطر ، یو اے ای اور ترکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ،عدالت عظمیٰ کے سینئر قانون دان حسنین ابراہیم کاظمی، تجزیہ کار مظہر طفیل،ادیب دانشور، تجزیہ کار سید اظہر علی شہ بخاری، ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان، بزنس مین شیخ اظہر اقبال، تجزیہ کار اعجاز احمد، پیپلز پارٹی ورکرز کی مرکزی رہنما...
واشنگٹن،اسلام آباد(خبر ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ کابھارت کوایف 35لڑاکاطیاروں کی فراہمی کا عندیہ۔امریکا کانئی دہلی کو اربوں ڈالرزکے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی دینے کا معاہدہ۔پاکستان کااظہارتشویش۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی ساز و سامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گا اور ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کیرپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کو فوجی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، ہم بھارت کو ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔امریکی صدر...
کوئٹہ: بم دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو حکام اسپتال منتقل کر رہے ہیں کوئٹہ(نمائندہ جسارت،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کول مائن ایریا میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے نتیجے میں11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ لیویز نے میڈیا کوبتایا کہ دھماکا تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی لیبر گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار 11مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔لیویز نے کہا کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے جس میں مزدوروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے کے لیے جارہے تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کا کہنا تھا...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ گزشتہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو...
راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ اب بانی پی ٹی آئی منت ترلوں پر آگئے ہیں، بانی پہلے قوم سے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی نے ملکی سالمیت پر حملے کیے، ان کے ہینڈلرز نے ان کو خطوط لکھنے کی لائن دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ بانی کو معافی وزیراعظم سے ملنی ہے کسی اور جگہ سے نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینئرترین جج کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔ سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔ شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز...
سٹی42: پاکستان نے امریکہ-بھارت کے مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالہ کو "یک طرفہ، گمراہ کن اور سفارتی اصولوں کے منافی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے اور اس سے باہر دہشت گردی، بغاوت اور ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کی بھارت کی سرپرستی کو نہیں چھپا سکتا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے باوجود پاکستان کا حوالہ شامل کیا گیا ہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حوالے سے بین الاقوامی توجہ اس حقیقت سے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور اپوزیشن اتحاد پر مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت سے کیا غلطیاں ہوئیں؟ شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے "جنگ " کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی گول میز...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے اہم اعلان کر دیا ۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے بے ایمانی کی۔ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر جیسے شریف آدمی کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔ "جنگ " کے مطابق محمود خان اچکزئی نےکہا کہ ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔...
محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پشتونخواخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں اخونزادہ حسین اور ریاض احمد شامل...
سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آنے والا جرمن سیاح شاہراہِ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سیاح کو فوری طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جرمن سیاح نے حادثے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہراہ قراقرم کی خوبصورتی اور چیلنجز کو دیکھ کر یہاں سائیکلنگ کے لیے آیا تھا، مگر ایک موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کر کے اسپتال پہنچایا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم اپنی دشوار گزار راستوں اور...
بھارت میں تندور استعمال کرنے والے ریسٹورنٹ، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو بھی نوٹس کرکے کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی ایم سی نے جو نوٹس جاری کئے ہیں، ان کے مطابق ریسٹورنٹ میں 8 جولائی تک تندور، کوئلہ اور لکڑی وغیرہ پر کھانا بنانا بند کرکے ایل پی جی، سی این جی، پی این جی یا پھر الیکٹرک چولہوں پر کھانا بنانا شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک اس حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی جج کے خلاف فی الحال ریفرنس زیر غور نہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی جج کے خلاف ریفرنس فی الحال زیرغور نہیں، تاہم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مستقبل میں ریفرنس دائر نہ کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا کبھی نہیں دیکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ 2 ججوں کے خلاف ریفرنس آسکتا...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا تعاقب 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ گلین فلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے...
جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی کار ساز کمپنیوں، ہونڈا اور نسان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بورڈز نے انضمام کے لیے بات چیت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔البتہ انھوں نے عالمی مسابقت میں شدت کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر اپنا تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ اعلان سے ایک ممکنہ ٹائی اپ ختم گیا جس سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن جاتا، جس کی مالیت 60 بلین ڈالر تھی۔فرموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ “دونوں کمپنیوں کے درمیان کاروباری انضمام پر غور کرنے کے لیے گزشتہ سال 23 دسمبر کو دستخط کیے گئے MOU (مفہوم کی یادداشت) کو ختم کرنے پر رضامند ہیں”۔ ذرائع نے پہلے...
ہرنائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔ لیویز کے مطاق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی واقعے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔...
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔...
ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیےنصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بارودی مواد کی نشاندہی کے لیےجدید مشینیں برطانیہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نےحاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنانا تھا۔ مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کےلیےحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔ قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا...
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے اور ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد مکمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے۔ کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز عملدرآمد پر توجہ دے گا...
لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر کو اضافی پانی کے منصوبے کےفور کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کےفور منصوبے کے راستے کی 100 ایکڑ زمین پر حکم امتناع ختم کر کے عدالت نے کیس مسترد کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کیا تھا۔ وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ حکم امتناع کےفور منصوبے انفراسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے مدعی کا مؤقف ہے زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دی گئی ہیں تیسرے فریق نے تاحال رجوع نہیں کیا اس کا مطلب ہے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی اہمیت کے منصوبوں کیلئے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار...
کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کے فور منصوبے کے راستے کی 100 ایکٹر زمین پر حکم امتناع ختم کرکے کیس مسترد کردیا۔نجی کمپنی نے 100 ایکٹر زمین کے سلسلے میں 7 سال قبل یعنی 2018ء میں دیوانی دعویٰ دائر کیا تو عدالت نے 4 مئی 2018ء کو حکم امتناع جاری کردیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی کے فور منصوبے کی راہ میں حائل حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔دوران سماعت وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر سوا کھرب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناع...
کراچی: ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفیٰ کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، 6 جنوری کو 23 سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد ہی کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا، کیس میں سی پی ایل سی کا بہت تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8...

امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیرکی ملاقات، باہمی تعلقات اوردوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہر شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں...
بیروت / غزہ: اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں متعدد شہادتیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا گیا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب لبنان میں ایک اور تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب اسرائیل کے...
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ میچ آفیشلز کے لئے بھی خطے کے اہم ٹورنامنٹ کے طور ابھرا ہے ۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ درجے کے ٹیلنٹ کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، اعلیٰ معیار کی امپائرنگ کو یقینی بنانا اتنا ہی اہم ہے جتنا میدان میں کارکردگی۔ آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل جو 5 مرتبہ بار آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر رہ چکے ہیں نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ آفیشلز پینل کی قیادت کی۔ ٹوفل نے ٹورنامنٹ کے اندر امپائرنگ کے معیار کو بلند کرنے کے مقصد سے امپائرنگ ٹیم کی رہنمائی اور رہنمائی میں اہم کردار ادا...
مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025ء جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غیرمعمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ’یواکنامک اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم‘ کے کنٹری پارٹنر مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے جو مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا...
فوٹو: فائل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا...
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے شارع فیصل تھانے کے باہر ماڈل تھانے کی تقریب کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی، سادہ لباس اہلکار نے باوردی اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔تھانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکارسے الجھ پڑے، دروازے پر تعینات باوردی پولیس اہلکار کو سادہ لباس اہلکار نے تھپڑ مارا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میری ناک توڑ دی گئی منہ پر مکے مارے گئے، میں تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہوں، شکایت کروں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد معاملے کی انکوائری ایس پی جمشید کو سونپ دی گئی۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
اسلام آباد: چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے، 3 اعشاریہ 90 ملین ڈالر کے کھٹے پھل متحدہ...
سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جبکہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی. جس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے آپ لوگ کام نہیں کرتے؟ جس کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے. تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تو حلف برداری...
جسٹس سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ گزشتہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9...
نامور ثنا خوانوں کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہوگئی، بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں اور شعراء کی امام بارگاہ رگیول میں نوحہ خوانی، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں خواجہ علی کاظم ، ان کے بڑے بڑے بھائی ندیم خواجہ اور نامور منقبت و نوحہ خواں سید جان علی شاہ رضوی سمیت پانچ افراد ٹریفک حادثے میں ان بحق ہو گئے۔ یہ المناک حادثہ شیر پور کے قریب پیش آیا جب پانچوں افراد خیرپور سے کراچی آ رہے تھے۔ نامور ثنا خوانوں کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہو گئی، بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں اور شعراء کی امام بارگاہ رگیول میں نوحہ خوانی، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے۔ سکردو کے...
نامور ثنا خوانوں کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہو گئی، بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں اور شعراء کی امام بارگاہ رگیول میں نوحہ خوانی، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں خواجہ علی کاظم ، ان کے بڑے بڑے بھائی ندیم خواجہ اور نامور منقبت و نوحہ خواں سید جان علی شاہ رضوی سمیت پانچ افراد ٹریفک حادثے میں ان بحق ہو گئے۔ یہ المناک حادثہ شیر پور کے قریب پیش آیا جب پانچوں افراد خیرپور سے کراچی آ رہے تھے۔ نامور ثنا خوانوں کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہو گئی، بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں اور شعراء کی امام بارگاہ رگیول میں نوحہ خوانی، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے۔ سکردو...
حکومت نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کنوینیر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہے ، کمیٹی ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس اور وزیر مواصلات سیکرٹری وزیر بحری امور شامل ہیں، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری ریلوے ،کمیٹی میں ڈی جی این ایل سی، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن میں رکاوٹ پیدا کرنے والے متعدد مسائل کا جائزہ لے گی ،کمیٹی اندرون ملک رابطہ...
جارحانہ جنگی عزائم رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا کے پہلے سرکاری دورے میں جوہری توانائی، لڑاکا طیارے اور اربوں ڈالرز کے فوجی معاہدے کرلیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں لڑاکا طیارے اور جدید فوجی ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ ان معاہدوں کے تحت امریکا بھارت کو ایف-35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالرز کا فوجی اور جنگی سامان بھی فراہم کرے گا۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں بھارت کے ایٹمی توانائی ایکٹ اور جوہری ری ایکٹروں کے لیے سول لائبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ (سی ایل این ڈی اے) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں...
سیکریٹری عباس بلوچ کو غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کا انعام یونیورسٹی کیمپس مینجمنٹ سسٹم نے سیکریٹری کی اعلیٰ نمبرز کے ساتھ کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا (رپورٹ:شبیر احمد) سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو ان کے ماتحت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے خلاف قانون اعلیٰ ڈگری دینے کے سہولت کار پروفیسر زاھد چنڑ کو لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تیاری مکمل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر زاھد چنڑ کو سیکریٹری عباس بلوچ کو بغیر کلاس میں حاضر ہوئے غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کے انعام میں چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا عہدہ...
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر...
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی ساز و سامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گا اور ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کو فوجی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، ہم بھارت کو ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس حوالے سے کوئی مدت تو نہیں بتائی لیکن بیرون ملک فوجی ساز و سامان کی فروخت، خاص طور پر ایف...
سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کا تیسرا، جسٹس جمال مندوخیل کا سنیارٹی میں چوتھا نمبر ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر پانچویں، جسٹس عائشہ ملک چھٹے، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہویں، جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی سنیارٹی لسٹ میں چودھویں...
ویب ڈیسک: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان 2025 یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق زیادہ تر اسلامی ممالک میں یکم مارچ بروز ہفتہ سے رمضان 2025 کا آغاز متوقع ہے،ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بتایا کہ اسلامی ممالک جمعہ 28 فروری کو بابرکت مہینے کے آغاز کے موقع پر رمضان کا چاند دیکھیں گے۔ ماہرین فلکیات نے مزید کہا کہ عین فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر، ہفتہ 1 مارچ 2025 کو رمضان کا پہلا دن ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی فیصلہ چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا،مرکز کے چیئرمین محمد عودہ نے کہا کہ ہلال مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ میں دوربینوں کے ذریعے...
سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور اس کے اہم فاسٹ بولر بین سیئرز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر کو بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔ دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو نیوزی لینڈ ٹیم...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) Arrayادارے کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں تقریباً 20 لاکھ لوگ تاحال بے گھر ہیں جن کی بڑی تعداد گنجان آباد کیمپوں اور معمولی خیموں میں رہائش پذیر ہے۔ان میں 615,000 لوگ ایسے ہیں جنہوں نے 27 نومبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی فورسز کا حملہ شروع ہونے کے بعد اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی تھی۔موسم سرما کے لیے مدداقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار شمالی علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں موسم سرما کی ضروریات کے حوالے سے مہیا کی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔امدادی اداروں نے علاقے میں سڑکوں اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، امریکہ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر اپنے فوجی اخراجات پر خرچ کر رہا ہے اور یہ رقم بہت زیادہ ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایٹمی ہتھیار کی دوڑ میں ہیں جوبراشگون ہے، میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ...
علی ساہی: پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، ہیڈکانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی پی کیڈرز کے ذریعے 1500 سے زائد ترقیاں ہونے جا رہی ہیں۔ پی کیڈر کے ذریعے مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے افسران سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئیز کے 1,010، سب انسپکٹرز کے 438 اور انسپکٹرز کے 86 سیٹوں پر ترقیوں کی امید ہے۔ آئی جی آفس کی جانب سے سیٹ کی تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے ترقیوں کے لیے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شفافیت آئے گی اور جوابی ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارت کے معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو بھاری خسارہ ہو رہا ہے، اور برکس ممالک پر کم از کم 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کو بھی ایک برا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...