2025-03-15@02:08:18 GMT
تلاش کی گنتی: 315

«کو سمجھا جا سکے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
    بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ  پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔ مزید :
    بھارت نے چند ہفتے قبل ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ میزائل آواز سے 5 گناہ زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ کیونکہ اس میزائل کی ٹیکنالوجی مخلتف ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی انڈیا کے میزائلز کے مقابلے میں بہترین اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے میزائل ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا دعوی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو ناکام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان  دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس...
    سزا ئو ں کا ڈر، بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی،بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بھرپور جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی ہے، دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کئے، جس کے فورا بعد بھارت نے سزا کے ڈر سے حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر دی۔بنگلہ دیش عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ...
    بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں...
    برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...
    معروف بین الاقوامی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے الزام میں کئی ملازمین کو برطرف کردیا ہے جن میں بھارتیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایپل‘ نے کیلیفورنیا میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر سے 50 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے تاہم ان 50 ملازمین میں سے بھارتیوں کی تعداد کتنی ہے، مکمل اعدادوشمار ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ ایپل کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان ملازمین نے کمپنی کے خیراتی فنڈز بعض تنظیموں سے ساز باز کرکے ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کیے جہاں سے یہ فنڈ دوبارہ ان ملازمین کو دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟ برطرف کیے گئے ملازمین...
    وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...