والد کی بیماری کے بہانے بار بار ادھار لینے والی خاتون کو ساتھی کولیگ نے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔
خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔
ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال مٹول کرتی رہی اور جب میں اس گاؤں پہنچا تو دیکھا کہ والد بالکل ٹھیک ہیں اور کبھی بیمار نہیں ہوئے۔
پولیس کو بیان میں ملزم نے بتایا کہ گاؤں سے تصدیق کے بعد میں آفس آیا اور شوبھدا کو پارکنگ بلایا وہاں تلخ کلامی ہوئی اور میں نے اس بگدے سے مارا۔
عنی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ملزم نے بگدا نیچے پھینکا، شہریوں نے اسے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔