مالی خُردبرد کے الزام میں ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
معروف بین الاقوامی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے الزام میں کئی ملازمین کو برطرف کردیا ہے جن میں بھارتیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایپل‘ نے کیلیفورنیا میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر سے 50 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے تاہم ان 50 ملازمین میں سے بھارتیوں کی تعداد کتنی ہے، مکمل اعدادوشمار ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔
ایپل کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان ملازمین نے کمپنی کے خیراتی فنڈز بعض تنظیموں سے ساز باز کرکے ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کیے جہاں سے یہ فنڈ دوبارہ ان ملازمین کو دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟
برطرف کیے گئے ملازمین میں سے کئی ایک کے خلاف فراڈ کے الزام میں قانونی چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم ایپل کے ہیڈکوارٹر میں اس وقت کام کرنے والے بھارتیوں کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
apple indians ایپل ملازمین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ملازمین ملازمین کو
پڑھیں:
ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔
ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔
ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی، جیسے ہی ملزمان رقم کی وصولی کے لیے جی ٹی روڈ پہنچے تو پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مغوی محمد نذیر کو بھی باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان سے گاڑی اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا سابق اہلکار دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔ انسپکڑ زاہد ظہور ایس ایچ او روات کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تعاقب میں ہیں جلد انھیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔