2025-04-19@04:13:09 GMT
تلاش کی گنتی: 308

«جمہوریت کا»:

(نئی خبر)
    تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور انکے کارکنوں کیخلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائے جائیں۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمہوری و سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ ناجائز مقدمات ختم کرکے سیاسی قائدین و کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور...
    القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
    کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی عثمان شاہ مولانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی کا مقصد صرف اللہ کا نظام زمین پر نافذ کرنا ہے، قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کی شب بیداری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے، وہ قرآن وسنت کے پیغام کو سمجھ کر اسے لوگوں تک پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...