2025-04-16@19:10:16 GMT
تلاش کی گنتی: 328

«اعلامیہ کے مطابق»:

(نئی خبر)
    بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک...
    ویب ڈیسک : بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔  لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے آج ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔  رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ...
    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک  اور اکساز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ترکیہ میں قیام کے دوران، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران، پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق "ماوی وطن" (Mavi Vatan) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور...
    اکوڑہ خٹک:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی شریک تھیں، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا، ملاقات میں فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، اعلامیہ کے مطابق فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔
    چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات، مطالبات قبول WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران سے ملاقات ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی شریک تھیں، ملاقات میں فوری اور حکم امتناع کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا، ملاقات میں فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق فوری نوعیت کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا۔ مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے۔ دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل اپنی پوری قوت کیساتھ مدمقابل ہے۔ بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا سلمان الحق حقانی، جمعیت علماء سلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان،مولانا عظیم اللہ عثمان،آفاق خان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 40 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 17 ویں تقریب ختم بخاری سے...
    سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ منصوبے کا مقصد برطانیہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی لیڈر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ وائیڈ ویب بھی برطانیہ نے ہی شروع کیا تھا۔ سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ میں اے آئی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے استعمال کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ایک تقریب کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ اے آئی مستقبل نہیں حال ہے، یہ پہلے ہی لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ اے آئی سے دفاتر میں انتظامی کام اور ٹیچرز کا پیپر ورک بھی کم ہوگا۔ سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ منصوبے کا...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عدالت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دیدی، عدالت نے ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،عدالت نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
    حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:طالبان نے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے وہ خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری...
    سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی ادارے کے پاس فنڈ موجود نہیں،320 بیس پنشنرز کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا رہے،پی ٹی وی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاموش،پنشنرز اور ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مشکلات سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔ پنشنرز نے پنشن کی عدم ادائیگی اور دو سال قبل وفاقی محتسب کے فیصلے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی...
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے شخص کی لاش کے قریب عزیز اقارب افسردہ بیٹھے ہیں
    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشریف سے فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ ملاقات کررہی ہیں
    اسلام آباد : وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےاورسول ایوی ایشن نےپچھلے 4 سال انتھک محنت کی،آج یورپ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہورہا ہے، یہ سب اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ان 4سالوں میں پی آئی اے نے کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا۔ وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی آئی اےپر800 ارب کاقرضہ ہے، پی آئی اے کیلئےسب سےزیادہ منافع بخش رووٹس بند ہوگئے...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
    برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...
    برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجۂ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں،...
    کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
    اسلام آباد(صباح نیوز)ریئر ایڈمرل محمد سلیم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم نے 1991ء میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ افسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد، سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ایم فل اور برطانیہ سے انٹرنیشنل الیکٹرانک وارفیئر منیجر کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔
    ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
    عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین،...