مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے، شیری رحمٰن
اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیئے، حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔