2025-04-15@06:07:46 GMT
تلاش کی گنتی: 212

«ہلاک ہو»:

(نئی خبر)
    جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق 9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
    برازیل(نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے پورا گاوں تباہ ہوگیا ،9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ۔ جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سٹک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیارہ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے...
    لاہور: رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، اس سے قبل ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 4 معصوم شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی پی او...
    PRAGUE: جمہوریہ چیک کے شمال مغربی شہر میں سلینڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کی فائر ریسکیو سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چیک شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں سلینڈر دھماکے سے ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور اطراف کی عمارات سے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائربریگیڈ نے بیان میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے روشنی میں  ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ہیٹر کے پٹھنے سے آگ لگی۔ وزیرداخلہ ویٹ راکوسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی گیس کا ہیٹر ریسٹورنٹ کے سامنے...
    سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 خوارج ہلاک کردیے ۔  سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خوارج ہلاک ہوگئے ، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایشام کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ دو زخمی ہوئے۔  اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن بھی...
    تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ فوجی حماس کی طرف سے دھماکہ خیز مواد کے حملے اور فائرنگ کے دوران ہلاک ہوئے۔   اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان فوجیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، اور فائرنگ کے دوران بھی چند فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان تھیں، اور زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
    راؤلپنڈی میں اپنے کزن کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پیرودھائی کے علاقے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کوشش میں فائرنگ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے اپنے خالہ زاد بھائی سے 45 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ملزم نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد لاش کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دی دیتی...
    راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے
    غزہ/ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن)حماس نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3صیہونی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غزہ میں تیسرے دن بھی حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حماس کے ساتھ بیت حنون میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کی سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار ٹینک میں سوار ہوکر حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے بیت حنون پہنچے۔ ٹینک کے نزدیک زور دھماکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے...