2025-04-15@10:43:50 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«متفق ہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔ پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا...
    اسلام آباد: آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ خواجہ صاحب!آپ وزارت دفاع کے وکیل ہیں، ایک جواب دیں،کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟9مئی کو کیسے لوگ بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس  میں پہنچ گئے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل  کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کاحصہ ہیں۔ ...
    گزشتہ 5 سالوں کے دوران بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد،بلوچستان میں 20 ہزار 583 اورسندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے،گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ ہفتہ اس کیس کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کی ہدایت کی۔ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تاخیر سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ تاثر دینا غلط ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس کیس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم ملک ریاض کو دی یا اس اکاؤنٹ میں جمع کرا کر عمران خان کو بڑا فائدہ پہنچایا، یہ بہت بڑی غلط...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان...
    لاہور (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم کے لیے استعمال ہونے والے دو طرفہ میٹرز کے نئے چارجز متعارف کرائے ہیں، الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے ساتھ انسٹالیشن چارجز کے اضافی 3,000 روپے ہیں۔ نجی خبررساں‌ادارے کے مطابق صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز متعلقہ بینک میں ڈیمانڈ نوٹس کے ذریعے جمع کرائیں۔ اس سلسلے میں میٹریل مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب کے بارے میں تمام دفاتر کو سرکلر بھیج دیا ہے۔ گزشتہ مہینوں میں سولر سسٹم کے کنکشنز کے حوالے...
    حیدرآباد: پانی کی کمی کے پیش نظر شہری دریائے سندھ پر تفریح کر رہے ہیں
    محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے کے ساتھ ایک طریقہ کار بھی بھیجا ہے جس کے تحت یہ ساری معلومات اس کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم سے سابق نگراں صوبائی حکومت کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مردانہ و زنانہ کو جاری کردہ ایک تفصیلی مراسلے میں کہا ہے کہ 2024_ 2023 کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایئں کہ جو بھرتیاں ہوئی ہیں آیا اب تک ان میں سے کتنے ملازمین نے تخواہیں لی ہیں، کتنوں نے نہیں لی ہیں اگر نہیں لی ہیں تو ان کی وجوہات کیا ہیں۔ محکمہ تعلیم...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    عمران خان جیل میں؛ پی ٹی آئی پر کِس کا قبضہ؟ کون کہاں سے چلا رہا ہے؟دلچسپ تفصیلات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کے اڈیال جیل میں قید ہونے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کو کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جس طرح انہوں نے ڈیڑھ برس جیل میں مقدمات کا مقابلہ کیا، اسی طرح وہ آئندہ بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ سرخرو ہوکر جیل سے آزاد...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کے فوجی ٹرائل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون طے کرتا ہے کہ فلاں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا اور فلاں کا نہیں؟۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا نو مئی کا واقعہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے جو ان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو رہا ہے؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرٹیکل 233 کو غیر مؤثر کر دیا، آرٹیکل 233 کا فوجی عدالتوں کے کیس سے...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کیفوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفریق کیسے کی جاتی ہے کہ کون سا کیس ملٹری کورٹ اورکون ساکیس انسداد دہشتگردی عدالت میں جائے گا؟سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے ملٹری ٹرائل کالعدم قراردینے سے متعلق 5رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی وضاحت کردی گئی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی  کے اجلاس میں ملک میں دریاؤں اور نہروں پر تجاوزات  کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک  ہوئے۔ اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش  کی گئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اجلاس میں سندھ اور  پنجاب میں...