2025-01-19@00:01:55 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«لیے ایک»:
(نئی خبر)
یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
سیدنا ابوامامہؓ سے روایت ہے کہ رسولؐ نے لوگوں کو ایک غزوے پر بھیجنے کا ارادہ فرمایا تو میں آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: آپؐ نے لوگوں کو غزوے پر بھیجنے کا ارادہ فرمایا ہے۔ میں بھی اس غزوے میں جارہا ہوں۔ میرے لیے شہادت کی دْعا فرمائیے۔ آپؐ نے دْعا فرمائی: ’’اے اللہ! انھیں سلامتی عطا فرما اور غنیمت سے نواز‘‘۔ ہم غزوے میں گئے اور صحیح سالم، مالِ غنیمت لے کر واپس لوٹے۔ اس کے بعد پھر آپؐ نے ایک غزوے پر لوگوں کو بھیجنے کا ارادہ فرمایا تو میں پھر حاضر ہوا، اور عرض کیا کہ میرے لیے شہادت کی دْعا کیجیے۔ آپؐ نے پھر وہی دْعا دی جو پہلی مرتبہ دی تھی۔...
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نومولود بچوں اور خواتین سمیت مزید 51 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر میرے صدارت سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے، تو مشرق وسطیٰ میں قیامت برپا ہوجائے گی۔ ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے، اہم ترین سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جوزف عون کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے جس سے 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ملک میں اقتدار کا خلا ختم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں جوزف عون نے 128 نشستوں پر مشتمل پارلیمان سے 99 ووٹ حاصل کر کے صدارتی انتخاب جیتا ہے، یہ اقدام اسرائیل اور لبنان کے حزب اللہ گروپ کے درمیان 14 ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز جمعرات کو حلف اٹھانے کے بعد 60 سالہ جوزف عون نے ایوان کو بتایا کہ لبنان...
پاکستان کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے اناج ذخیرہ کرنے کی بہتر سہولیات ناگزیر ہیں. نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )اناج کے معیار کو برقرار رکھنے اور قابل اعتماد خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات ناگزیر ہیں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ایم عظیم طارق نے بتایاکہ پاکستان اپنے اناج ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا کر غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے اور فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ذخیرہ کرنے کی موثر سہولیات کی کمی نے زراعت کے شعبے کو طویل عرصے سے دوچار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کٹے ہوئے اناج کے معیار اور مقدار دونوں میں کافی نقصان ہوا...
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے...