2025-04-17@01:59:33 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«گرین کارپوریٹ انیشی»:

(نئی خبر)
     بنگلا دیش  کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے  اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں  کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق  بنگلا دیش  پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے، بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے،  بنگلا دیش  نے اپنی درآمدی ضروریات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں  بنگلا دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا، گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن  چینی برآمد کرنے کے...
    ممبئی : اداکار اور پروڈیوسر جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم "دی ڈپلومیٹ" کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا جوش و خروش پہلے ہی بڑھ چکا ہے اور اب اس کا نیا ریلیز دن 7 مارچ 2025 ہے۔ جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "مجھے یہ کہانی زندگی کی حقیقتوں اور جرات کی تصویر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔"  فلم کی کہانی ایک سچی واقعہ سے متاثر ہے، جس میں جان ابراہم ایک اہم حکومتی افسر کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کو "مادرا سکیف" اور "پارمانو" جیسے جیو پولیٹیکل تھرلر فلموں کے طرز پر پیش کیا جائے گا۔ دی ڈپلومیٹ کی ہدایت کاری...
    گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز ) اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماساسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہء جہاد پھونک دیا ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔
    کراچی:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد زیبٹیک کا دورہ کررہی ہیں
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جب انصاف طاقتوروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتا ہے تو حکومتیں گرانے والی تحریکیں جنم لیتی ہیں، موجودہ حکمران کیسز کے ذریعے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرقانون نے کہا 190ملین پاونڈ کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، توشہ خان ون کیس کو بھی حکومت کہتی تھی یہ اوطن اینڈ شت کیس ہے، اس اوپن اینڈ شٹ کیس میں ایک ٹائرز کے سیلز مین کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  اس سیل مین نے کہہ دیا میری نظر میں یہ اربوں روپے کا کیس ہے، ہائیکورٹ میں یہ کیس پہلے...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کردار امیرالمومنینؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کرکے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، تجاوز، قانون پر عمل نہ کرنے اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ باسعادت شیرِ خداؑ، فاتحِ خیبر، مولائے کائنات امیرالمؤمنین، خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانان جہان اور عالم بشریت کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کا عدل و انصاف پوری انسانیت اور بشریت کی...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر  ڈاکٹر نجیب احمد نے  خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے  اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک  ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف زبردست عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری اور سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار کی قیادت میں پارٹی وفد نے سرائیکی بیلٹ کا دورہ کیا۔ کوٹ مٹھن میں سرائیکستان قومی اتحاد کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجا سے ملاقات کی اور انہیں 18 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ملاقات کے بعد عوامی تحریک اور سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے منصوبوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔۔۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔ ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Hyundai Pakistan (@hyundaipakistanofficial) گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد، ایک گھنٹہ دس منٹ میں ملک بھر سے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی ، اپنے مسائل بتائے، چیئرپرسن کی افسران کو مستحقین کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کو لائیو ای-کچہری میں کال کر کے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے...
    چین کی معروف الیکٹرک کار کمپنی BYD نے اپنی نئی پریمیئم الیکٹرک سُپر کار ”یینگ وینگ 9U“ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ کار بغیر کسی ڈرائیور کے مختلف رکاوٹوں کو اُچھل کر عبور کرتی دکھائی گئی ہے۔ یہ منفرد گاڑی خاص طور پر اپنی اس حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیو کے دوران سڑک پر مختلف رکاوٹیں لگائی گئی تھیں جن میں ایک پانی سے بھرا ہوا 2.5 میٹر لمبا گڑھا تھا اور دوسری رکاوٹ سڑک پر بچھائے ہوئے 3.5 سینٹی میٹر کی کیلیں۔ گاڑی ان دونوں رکاوٹوں کو آسانی سے اچھل کر عبور کرتی ہے۔ یینگ وینگ 9U کی سب سے بڑی خصوصیت...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ سندھیوں، سرائیکیوں اور بلوچوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ سندھیوں، سرائیکیوں کو اپنی دھرتی سے بے دخل کر کے زمینیں غیر ملکی کمپنیوں کو دے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عالمی اور ملکی قوانین کے مطابق زمینوں پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، حکومت کو زمینیں بیچنے کا کوئی اختیار نہیں، سندھ کے عوام اپنی زمین اور دریا کے فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے...