2025-02-13@13:48:23 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«میگا سینٹر»:

(نئی خبر)
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔ترجمان سپارکو کا کہناہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائیٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس...
    پشاور: راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع...
    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بریفنگ میں وفاقی وزیر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل  کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیںجے یو آئی کی میگا میڈیکل کیمپ، 1400 مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پرائمری اسکول ٹھل میں ایک شاندار میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، اور دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ملک کے معروف ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، اور خواتین و بچوں کے ماہرین شامل تھے۔ نمایاں ڈاکٹروں میں ڈاکٹر بشیر احمد کوسو، ڈاکٹر ریاض احمد ہکڑو، ڈاکٹر خیر محمد سومرو، ڈاکٹر رابعہ بگٹی، اور ڈاکٹر عبدالعزیز تھے۔انہوں نے مرد، خواتین اور...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو بھی آگاہ کر دیا۔ وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالتی عملے نے آج فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا، اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ 3 منٹ تک...
    ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمن نے میگا پروجیکٹس کا دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ...
    اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.5 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں...
    اسٹیٹ بینک پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4 اعشاریہ1فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی...
    — فائل فوٹو اس سال عورت مارچ 12 فروری کو منایا جائے گا۔عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پر عورت مارچ منایا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کے فوجی ٹرائل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون طے کرتا ہے کہ فلاں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا اور فلاں کا نہیں؟۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا نو مئی کا واقعہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے جو ان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو رہا ہے؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرٹیکل 233 کو غیر مؤثر کر دیا، آرٹیکل 233 کا فوجی عدالتوں کے کیس سے...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کیفوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفریق کیسے کی جاتی ہے کہ کون سا کیس ملٹری کورٹ اورکون ساکیس انسداد دہشتگردی عدالت میں جائے گا؟سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے ملٹری ٹرائل کالعدم قراردینے سے متعلق 5رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی وضاحت کردی گئی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد خواتین کے تعلیم کے حوالے بات چیت کو فروغ دینا ہے اورخواتین کے تعلیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم...