الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 سترہ جنوری کو لانچ کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔ترجمان سپارکو کا کہنا
ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائیٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ ہوگئی ہے۔
ابتدائی طور پر اس گاڑی کی 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کی گئی ہیں جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔
لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کیے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئربیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔
پاکستان میں ان کاروں کی تقسیم چاؤلہ موٹرز کررہی ہے اور گاڑی بک کرنے کی 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان