اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ کھوکھلے وژن صرف ن لیگ کی حکومت میں ہی آتے ہیں مگر اڑان پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی ہے، اڑان پاکستان کہتا ہے 2030 سے 2047تک شرح نمومسلسل 9.98 فیصد تک رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا 725 ارب روپے کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا؟
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 77 کروڑ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالرز، یورپ سے 36 کروڑ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑز ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، جنوری سے دسمبر 2024 کی ورکرز ترسیلات 34.65 ارب ڈالر رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال دی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں نے کروڑ ڈالرز نے کہا
پڑھیں:
وورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں جنہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ کرے، اس لیے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اس لیول کا کنونشن ہورہا ہے جس میں مختلف سیکٹرز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانی شرکت کررہے ہیں، انجینیئرز، ڈاکٹرز، وکلا، جرنلسٹ اس کنونشن میں شریک ہیں، جو پروفیشنل لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز آج اسلام آباد میں ہورہا ہے
عطاتارڑ نے کہا کہ یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑی محنت سے اپنا نام بنایا، انہوں نے پاکستان کے باہر پاکستان کا نام بنایا، یہ پاکستانی کے چلتے بولتے سفیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کی بدولت ہی پاکستان نے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، جن اوورسیز پاکستان نے کنونشن میں شرکت کی ہے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چند بھگوڑے بیرون ملک بیٹھے ہیں، جن کا کام ہی سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانا ہے، اس کنونشن سے ان بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کے لیے جو کچھ کیا ہے اس کے بدلے میں ان کے لیے حکومت کچھ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ
یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا اوورسیز کنونشن آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
اوورسیز مہمانوں کے اعزاز میں اسلام آباد کے لوک ورثا میں کلچرل فوڈ میلے کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے،امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے پاکستان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
کنونشن کا افتتاحی سیشن کل ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی خصوصی شرکت کریں گے، کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی، او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ لائنز میٹنگز بھی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
اوورسیز کنونشن میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے جبکہ کنونشن کے دوسرے روز آرمی چیف سید عاصم منیر بھی اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔
کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات سننا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد اوورسیز پاکستانی عطاتارڑ کنونشن لوک ورثا وزیراطلاعات