2025-03-04@00:34:51 GMT
تلاش کی گنتی: 115

«تجویز کی گئی ہے»:

(نئی خبر)
    ممبئی : سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کی عدالت نے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔  شریف الاسلام، جو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی شہری ہیں اور جعلی شناخت کے ساتھ بھارت میں مقیم تھے، نے عدالت میں خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق شریف الاسلام غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا اور باندرا کے ہائی سیکیورٹی علاقے میں سیف علی خان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ وہ تھانے سے گرفتار ہوا اور مبینہ طور پر وجے داس کے نام سے ممبئی میں رہ رہا تھا۔ پولیس...
    پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
    عدالت دیکھنا چاہتی ہے ملٹری کورٹس ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، جسٹس حسن رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
    لاہور : آج اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ محسن نقوی کی شاعری میں انسانیت، درد اور جذبات کی گہری جھلکیاں ملتی ہیں اور ان کا کلام اردو ادب میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔   محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا۔ "محسن” تخلص کے طور پر انہوں نے اپنی شاعری کی دنیا میں قدم رکھا۔ بچپن سے ہی انہوں نے تعلیمی میدان میں ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم پر بھی توجہ دی، اور قرآن کی تلاوت پر خصوصی دھیان دیا۔   محسن نقوی نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اردو کیا اور اسی دوران ان...
    لاہور : آج دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی 13 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ارفع کریم نے صرف 9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے آئی ٹی کی دنیا میں تہلکہ مچایا تھا۔ ان کی اس غیر معمولی کامیابی نے دنیا بھر میں نوجوانوں کے لئے ایک نئی امید کی کرن پیدا کی۔   ارفع کریم کو ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں پر کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پاکستان کا اہم ترین "پرائیڈ آف پرفارمنس” ایوارڈ بھی شامل تھا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کو اپنے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرانے کی دعوت دی تھی، جو ان کی شاندار کامیابی کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواکیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
    لاہور : پاکستان کے عظیم شاعر احمد فراز کی 94ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے اور اپنی شاعری کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ 1960ء کی دہائی میں ’’تنہا تنہا‘‘ کے نام سے ان کا پہلا شعری مجموعہ شائع ہوا، جس کے بعد ان کی شاعری نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی۔   احمد فراز کی شاعری میں محبت، درد، انقلاب اور سماجی مسائل پر گہرا اظہار ہوتا ہے، جس نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ ان کے مشہور شعری مجموعوں میں ’’درد آشوب‘‘، ’’خواب گل پریشاں ہے‘‘ اور ’’میرے خواب ریزہ ریزہ‘‘ جیسے کام شامل ہیں، جنہوں...
    کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری میں وتیزئی قبیلے کا گزشتہ روز 16ویں روز بھی دھرنا جاری رہا جس کے باعث ٹل میں موجود قافلہ تاحال روانہ نہ ہوسکا جبکہ پاراچنار ٹل شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو پارا چنار روانہ کر دیا جائے گا، احتجاج کے باعث ٹل، پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت تری منگل، غوزگڑھی، بوشہرہ کی سڑکیں بدستور بند رہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات میں بگن کو...
    کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر ہاوس...
    کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان...