کرم میں دھرنا16ویں روز بھی جاری، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری میں وتیزئی قبیلے کا گزشتہ روز 16ویں روز بھی دھرنا جاری رہا جس کے باعث ٹل میں موجود قافلہ تاحال روانہ نہ ہوسکا جبکہ پاراچنار ٹل شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو پارا چنار روانہ کر دیا جائے گا، احتجاج کے باعث ٹل، پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت تری منگل، غوزگڑھی، بوشہرہ کی سڑکیں بدستور بند رہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات میں بگن کو آفت زدہ قرار دینا اور نقصانات کا ازالہ کرنا شامل ہے۔ انتظامیہ اور دھرنا شرکا میں مذاکرات دوبارہ متوقع ہیں جن کے کامیاب ہونے کی صورت میں اپر کرم کے لیے غذائی اجناس کا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کرم کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے سامان کے کم از کم 500 ٹرک درکار ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان کے مطابق میڈیکل اسٹورز میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور عوام نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) کا رخ کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری
لاہور(نیوزڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولز کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔حکام نے تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی اور ہوا دار کلاس رومز میں کلاسز کے انعقاد کا حکم دیدیا۔
تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ سٹاف کی گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کی ہنگامی ٹریننگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق ہوادار کلاس رومز میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبا کو8 سے10گلاس پانی پینے کی آگاہی دی جائے، ہوا کو ٹھنڈا کرنے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال کیاجائے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طلبا کوشدید گرمی کےاوقات میں باہرجانے سے روکا جائے، طلبا واساتذہ کوہیٹ اسٹروک کی علامات، احتیاطی تدابیر کا بتایا جائے، تمام اسکولز میں ابتدائی طبی امدادکی کٹ یقینی بنائی جائے۔
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی