2025-03-15@03:55:07 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«یہ سمجھا کہ»:

    نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔  پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔ صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔ خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے — Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025 سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘ ٹک ٹک ٹک...
    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے، یہ دورہ خاصے ہنگامہ خیز ماحول میں ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی محصولات کے حوالے سے سخت موقف واضع کررکھا تھا، غیرقانونی بھارتی شہریوں کو بھی ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کرکے بھارت بھیجا گیا ہے۔  خیال تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان امور پر کوئی کامیابی حاصل کریں گے لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، البتہ پاکستان کے بارے میں ان کا منفی پراپیگنڈا کسی حد تک رنگ لایا ہے ۔ دورے کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا غلط حوالہ شامل ہوا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو بھرپور یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر بھارت مخالف جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس دن کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی تھی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے ناتے بھارت متنازع علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا اخلاقی اور قانونی جواز...
    اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی تسلط کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے۔ اتوار کوبھارت کے یوم جمہوریہ یوم سیاہ کو طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسریطرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
۱