2025-03-09@16:30:41 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«ہے کہ امریکا»:

    کراچی:  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطین کے فیصلے کرے، اسی طرح پاکستان اور بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیر کا فیصلہ کریں۔  بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے...
    کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔          گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج صبح حدِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کر رہی ہے، بانئ پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔ سندھ دور حاضر کی بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا...
      پاکستان کا دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر موقف تبدیل نہیں ہوا، بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا،کشمیریوں کے قتل عام کی آزادنہ تحقیقات ہونی چاہیے ، ترجمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو، فلسطینی عوام کیلئے حق خودارادیت چاہتے ہیں،لیبیا کشتی حادثے میں 16لاشوں کی شناخت کی جا چکی،ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ کراچی میں آج دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلیں گی، آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرد ہواؤں کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ” پنکی ، گوگی اور کپتان ” لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم...
    چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ ڈیپ سیک اس وقت چیٹ جی پی ٹی کو مات دے کر ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے۔ ڈیپ سیک کے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اس کے بارے میں مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ امریکاa نے چیٹ جی پی ٹی بنایا۔ چین نے ڈیپ سیک بنا ڈالا، انڈیا نے بھارت جی پی ٹی جبکہ پاکستان نے فارم 47 بنایا ہے۔ امریکہ نے چیٹ جی پی ٹی بنایا۔ چین نے ڈیپ سیک۔ انڈیا نے بھارت جی پی ٹی۔ اور پاکستان نے فارم47! — Adnan Adil (@adnanaadil) January 28,...
    سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں،فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
۱