وزیراعظم شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ” پنکی ، گوگی اور کپتان ” لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم کہتے تھے کہ ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں، ہماری بات سچ ثابت ہوئی۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے معیشت پر خصوصی توجہ دی، یہ گھڑیاں چوری کر رہے تھے، شہبازشریف نے توشہ خانہ کے قواعد بنائے، لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک وزیراعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا، ایک وزیراعظم شہبازشریف ہے جو دوستوں کے تحائف بھی توشہ خانہ میں جمع کراتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو وعدے کیے، وہ پورے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے دورمیں تعمیروترقی کیوں نہیں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، یہ لوگ اپنے دور میں کیش اکٹھے کر رہے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، ان کو سیاست اتنی عزیز ہے، ان کو اپنے مفاد ملک سے زیادہ عزیز ہیں، پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا بازار گرم کرنے والوں کا مقابلہ کریں، ان سے حساب لیں، آج جو تعمیر اور ترقی ہم کر رہے ہیں، وہ پی ٹی آئی دور میں کیوں نہیں ہوئی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان کے تحت شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا،2025 ترقی کا سال ہے، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد عوام کے درمیان جائیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کر دعائیں اور ووٹ دیں گے ، وزیراعظم شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کر رہے ہیں عطاء تارڑ
پڑھیں:
اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاست پر اختلاف نہیں ہو سکتا۔