کراچی:

 نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطین کے فیصلے کرے، اسی طرح پاکستان اور بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیر کا فیصلہ کریں۔

 بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے کوئی بھی انبیا کی سرزمین پر اپنا قبضہ نہیں کرسکتا اور نا ہی کشمیر پر کوئی اپنا فیصلہ مسلط کرسکتا ہے۔

ترجمان حماس ڈاکٹر ناجی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کے لئے موثر آواز اٹھائی ہے فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے لڑتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اسد قیصر

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے، شمشاد احمد
  • کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطین کانفرنس کا انعقاد، ویڈیو رپورٹ
  • فلسطین سے قبضہ گروپ کو چلے جانا چاہئے، جنرل محمد باقری
  • امریکا کسی کا دوست نہیں، خطےمیں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں، لیاقت بلوچ
  • ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے، لیاقت بلوچ
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اسد قیصر
  • اسرائیل کا فلسطین اور غزہ پر قبضہ ایک خواب رہیگا، علامہ مقصود ڈومکی
  • عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں: لیاقت بلوچ
  • اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، جنید اکبر