2025-02-27@09:05:06 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہوٹل انتظامیہ نے»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے۔ نجی چینل کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا مرکزی دروازہ اندر سے کھول دیا جس کے بعد تمام لوگ ہوٹل میں داخل ہوئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما...
اسلام آباد:ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کیسنل کردی، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء ہوٹل کے باہر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نجی ہوٹل پہنچے ، نجی ہوٹل کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی کو ہوٹل داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان یہ سب کررہا تھا اس وقت موجودہ حکمرانوں کی کیا رائے تھی آج کیا رائے ہے؟ آج وہ خود حکمران بیٹھے...
شاہد خاقان عباسی : فوٹو اسکرین گریپ سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے آج بدقسمتی سے ڈرے ہوئے ہیں، ہم نے ہوٹل والوں سے کہا کہ آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ کانفرنس کیوں نہیں ہونی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کےلیے کوششیں کر رہے تھے، ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کردیا گیا، ایک مارکی میں کانفرنس کے بات...
نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز) میئرنیویارک ایرک ایڈمز نے مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025سے پناہ گزینوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زاید پناہ گاہیں بند کی جا چکی ہیں، روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لاین کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے...
—فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔ سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔ سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل...