2025-04-03@13:33:10 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«گورایہ نے»:
جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔ " جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔ دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ...
پائی نیٹ ورک کوائن، جو حالیہ دنوں میں کرپٹو مارکیٹ میں شامل ہونے والی نئی کرنسی ہے، پیر کے روز 10.46 فیصد کمی کے ساتھ 1.41 ڈالر پر آ گیا۔ یہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یو ایس کرپٹو ریزو قائم کرنے کی خبر سامنے آئی۔ اس اعلان کے باوجود کرپٹو مارکیٹ میں کوئی مثبت رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔ کوائن سوئچ مارکیٹ ڈیسک کا کہنا ہے کہ یو ایس کرپٹو ریزرو کے قیام کی خبر پر مارکیٹ کا ردعمل منفی رہا کیونکہ سرمایہ کار یہ امید کر رہے تھے کہ امریکی حکومت کرپٹو میں نئی سرمایہ کاری کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق...
لاہور‘گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وفد کے دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بنگلہ دیش میڈیا ہائوسز کے 10 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ‘ ان کے ساتھ دین کا بھی رشتہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے...
جاپان کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی، قونصل جنرل تاشیکازو اسومورا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے گورنر سندھ کی جانب سے نصب امید کی گھنٹی بجائی جبکہ شکایتی سیل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کامران ٹیسوری کے اقدامات پر حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل...
گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خراسان رضوی چیمبر آف کامرس کے صدر موہن داس توکل زادہ اور چیمبر کے دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے ایرانی تاجروں کو پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہیں جبکہ...