کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل ستائش ہیں۔ قونصل جنرل نے گورنرہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں حالیہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت اور پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔

اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے  کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اورعوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ayaz sadiq meeting MUHSIN NAQVI ایاز صادق پی ٹی آئی محسن نقوی مذاکرات

متعلقہ مضامین

  • فارن انویسٹمنٹ بھول جائیں، پہلے مقامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کروائیں، مفتاح اسماعیل
  • شرح سود میں کمی: غیرملکی سرمایہ کاروں نے 24 دنوں میں 149 ملین ڈالر نکال لئے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • آپ میری طاقت اور عزت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو 
  • “The Psychology of Money “ایک منفرد کتاب
  • محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت
  • سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ، ایک ماہ میں ایس ای سی پی میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں
  • وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر گفتگو
  • محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو