2025-04-03@15:31:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«گرفتار سب انسپکٹر»:

    گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
    -— فائل فوٹو مظفر گڑھ پولیس نے رشوت لینےکے الزام میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتا کر کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ کراچی: پولیس کی کارروائی، رشوت خور پولیس انسپکٹر گرفتارکراچی میں سی آئی اے پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز ثابت ہوئی ہیں۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسٹاف کی من پسند جگہ پر تعیناتی کے لیے ملزم موبائل اکاؤنٹ پر رشوت لیتا تھا۔
    فوٹو: فائل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان...
    ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
    لاہور: مزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، تشدد کے باعث تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لارک نے اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میر محسن الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم تھانہ شمس کالونی میں تعینات تھا اور اسے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سب انسپکٹر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ ملزم کے خلاف ٹارچر اینڈ کسٹوڈین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نےکمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں گرفتار سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش کمسن بچوں کو حراست میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے کہا کہ بچوں کو غیر قانونی حراست میں...
۱