2025-02-21@00:57:42 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کیلی فورنیا»:
لاہور: اہل ڈنمارک نے امریکی ریاست کیلی فورنیا خریدنے کے لیے ’’میک کیلی فورنیا گریٹ اگین‘‘نامی پٹیشن شروع کردی جس پہ دو لاکھ سے زیادہ ڈینش دستخط کر چکے ہیں. مقصد 1 ٹریلین ڈالر اور پانچ لاکھ دستخط جمع کرنا ہے، دراصل ٹرمپ نے گرین لینڈ خریدنے کا جو اعلان کیا تھا یہ اس پر ڈینش قوم کا دلچسپ و طنزیہ جواب ہے. پیٹشن کے آغاز میں درج ہے:’’آؤ کیلی فورنیا کو ’’نیو ڈنمارک ‘‘بناؤ، وہاں ہالی وڈ میں سائیکلیں چلاؤ ، گلی کوچوں میں ’’Hygge‘‘ (اطمینان و خوشی کا نظریہ)پھیلاؤاور ہوٹلوں میں ڈینش کھانے کھاؤ. ڈینشوں کو خوبصورت دھوپ، پام کے درختوں اور رولر اسکیٹس کی ضرورت ہے جو کیلی فورنیا میں ملیں گے۔‘‘ڈینش قوم میں یہ...
ویب ڈیسک — جنوبی کیلی فورنیا کے کچھ علاقوں میں اتوار کو اور رات بھر کی بارشوں سے لاس اینجلس کے جنگلاتی آگ سے جھلسے ہوئے علاقوں میں زہریلی راکھ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مزید تھوڑی بارش سے بھی کیچڑ اور تودے گرنے کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔ کیلی فورنیا کے شہر اکسنارڈ میں قومی محکمہ موسمیات کے ایک ماہر جو سیررڈ نے کہا ہے کہ ، لاس اینجلس میں پیلیسیڈز ، الٹاڈینا اور کیسٹک جھیل کے ارد گرد لگنے والی آگ سے جھلسے ہوئے نشیبی علاقوں کے لئے سیلاب کے خطرے کی وارننگ پیر کے روز سے لاگو ہو گئی ہے ۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کیلی فورنیا سے قبل جنوبی کیلی فورنیا میں پانچ نئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ان آتشزدگیوں کو لگونا، سیپولویڈا، گیبل، گل مین اور بارڈر 2 کے نام دیے گئے ہیں۔ یہ آتشزدگیاں جمعرات کے روز لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کاؤنٹیز میں شروع ہوئیں۔ بدھ کے روز لاس اینجلس میں ہیوز آگ شروع ہوئی تھی جس نے 10 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اب تک فائرفائٹرز نے اس آگ پر 36 فیصد تک قابو پالیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق کیلی فورنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تباہ کن آتشزدگی کے واقعات نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پیلیسیڈز اور ایٹن آتشزدگیوں نے...
ویب ڈیسک — منگل کے روز جنوبی کیلی فورنیا میں تیز اور خطرناک ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئیں جس سے وہاں مختلف علاقوں میں پہلے سے بھڑکتی ہوئی آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی نئے علاقوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں بارش ہونے کا 60 سے 80 فی صد تک امکان ہے ۔ اگرچہ بارش کی پیش گوئی ایک انچ کے لگ بھگ ہے لیکن یہ مقدار پانی کے بہاؤ کے لیے کافی ہے۔ حکام کے مطابق آگ سے جلنے والی آبادیوں کی زہریلی راکھ کو بارش کے پانی کے بہاؤ میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا...
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس کو گزشتہ دس دن سے آگ کے شعلوں نے گھیرا ہوا ہے۔ اب تک یہ آگ تقریباً چالیس ہزار ایکڑ جگہ میں موجود آبادیوں اور کھیتوں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا چکی ہے۔ پچاس ہزار عمارتیں اپنے سازو سامان، فرنیچر اور کاروں سمیت جل کر کوئلہ ہو چکی ہیں۔ دو لاکھ سے زائد افراد گھروں سے نکل کر دور کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں اور کم از کم پچیس انسان بھی جھلس کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔ آبادی کا سب سے مہنگا علاقہ ہالی ووڈ آگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ فلم انڈسٹری کے بعض چوٹی کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں سیکڑوں فائرانجنز، ہزاروں فائر فائٹرز، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں سے پانی اورآگ بجھانے والے مادے کا اسپرے کیا جارہا ہے۔ تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث فائرفائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقائی حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا...