کیلی فورنیا میں بارش آگ پر قابو پانے میں مددگار، زہریلی راکھ پھیلنے کا خطر ہ بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک —
جنوبی کیلی فورنیا کے کچھ علاقوں میں اتوار کو اور رات بھر کی بارشوں سے لاس اینجلس کے جنگلاتی آگ سے جھلسے ہوئے علاقوں میں زہریلی راکھ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مزید تھوڑی بارش سے بھی کیچڑ اور تودے گرنے کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔
کیلی فورنیا کے شہر اکسنارڈ میں قومی محکمہ موسمیات کے ایک ماہر جو سیررڈ نے کہا ہے کہ ، لاس اینجلس میں پیلیسیڈز ، الٹاڈینا اور کیسٹک جھیل کے ارد گرد لگنے والی آگ سے جھلسے ہوئے نشیبی علاقوں کے لئے سیلاب کے خطرے کی وارننگ پیر کے روز سے لاگو ہو گئی ہے ۔
اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں چند منٹ کے لیے تھوڑی مقدار کی مزید بارش سے بھی کیچڑ اور تودوں کے گرنے کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے ۔
سمندر اور ماحولیات سے متعلق قومی انتظامیہ نے رپورٹ دی ہے کہ لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اتوار سے پیر کے روز تین بجے صبح تک ختم ہونے والے 24 گھنٹوں میں ایک انچ سے کم بارش کی اطلاع دی ۔ اس کے ارد گرد کے علاقوں سے اس سے بھی کم بارش کی اطلاع ملی۔
سانتا مونیکا میلبیو اسکول ڈسٹرکٹ کے حکام نے آن لائن اپنی پوسٹ میں کہا کہ ، پیر کے روز سڑکو ں پر خطرناک حالات اور اسکولوں تک پہنچنے میں مشکلات کے باعث میلیبوکے چار اسکول بند رہے ۔
لاس اینجلس کاؤنٹی میں فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے گزشتہ ہفتے کا بیشتر وقت پیلیسییڈز اور ایٹن کی آگ کے تباہ شدہ علاقوں کی جھاڑیاں ہٹانے ، ڈھلانوں سے ملبے کو گرنے سے محفوظ رکھنے اور سڑکوں کو مستحکم کرنے میں صرف کیا جس سے تمام مضافاتی علاقوں میں ملبے اور راکھ میں کمی ہوئی۔
پیلیسیڈز کے علاقے میں لگنے والی آگ ، جو سب سے بڑی تھی اور جس سے ہزاروں گھر تباہ اورکم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے پیر کو 94 فیصد تک قابو میں آ گئی۔ ایٹن کی آگ پر ، جو الٹاڈینا کے قریب لگی اور جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے، 98 فیصد پر قابو پا لیا گیا۔
عہدے داروں نے انتباہ کیا ہے کہ آگ سے جلے ہوئے علاقوں کی راکھ میں جھلسی ہوئی کاروں ، الیکٹرانکس ، بیٹریوں، عمارتی مواد ، پینٹ ، فرنیچر اور دوسرے گھریلو زہریلے مادے اور کیڑے مار ادویات کے علاوہ پلاسٹک اور سیسہ شامل ہے ۔ اس لیے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صفائی کا کام کرتے ہوئے حفاظتی لباس پہنیں۔
اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل لاس اینجلس
پڑھیں:
زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ ملزمہ کو گرفتار کیا۔