2025-01-27@04:13:05 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«کی خراب مالی حالت»:

    امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔ امریکی سرمایہ دار...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہری کامران کمال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جبری طور پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ اگر جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے اور یہ بھی طے ہوچکا ہے تو مالی معاونت کرنی ہے تو پھر دیر کیس بات کی ؟ ہم 15 روز کا وقت دیتے ہیں اس دوران جن افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہے رقم ادا کی جائے،گمشدہ افراد کیتلاش کا عمل بھی مزید تیز کیا جائے، فوکل پرسن کاکہنا تھا کہ کامران کمال اور دیگر افراد کے...
    عدالت نے 4 ہفتوں میں مؤثر اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، صوبائی اور وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ افراد کے معاملے پر ہونے والی سماعت میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جن افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہو چکی ہے انہیں رقم ادا کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہری کامران کمال اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ کامران کمال...
    بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
    عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016ء لاپتا ہوا تھا، ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کر دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف  درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔    ہائیکورٹ میں 2016ء  سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف  درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016  لاپتا ہوا تھا۔  ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کردیتی ہے۔  پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے۔ سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کردی ہے۔ لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے۔  9 برسوں...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے، بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے رینجرز...
    مدینہ منورہ(  نمائندہ نوائے وقت) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد ہونے پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے احتساب عدالت کہ منصفانہ فیصلہ پر  اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  قانون  کی بالادستی اورعدالت کا منصفانہ فیصلہ تاریخی اور مثالی ہے۔
    ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
۱