سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کے اہلخانہ کی فوری مالی معاونت کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016ء لاپتا ہوا تھا، ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کر دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے، سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کر دی ہے، لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے، 9 برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں۔
عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت میں 2017ء سے لاپتا شہری کے اہل خانہ بھی ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ظفر اقبال اور ملک رضوان 2017ء سے تھانہ گلشن معمار سے لاپتا ہیں، گزشتہ سماعت پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوئی تھی، لیکن اہلخانہ کی مالی معاونت نہیں کی گئی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو شہریوں کے اہلخانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایسٹ کے اہلخانہ کی مالی معاونت عدالت نے سے لاپتا کا حکم
پڑھیں:
انڈونیشیا؛ مٹی کا تودہ گھروں پر گرنے سے 19 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا
انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد گھر دب گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ موسلا دھار بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔
لینڈ سلائیڈنگ میں مرکزی شاہراہ ٹوٹ گئی اور ملبہ گھروں اور کھیتوں میں گر گیا۔ پورا گاؤں ملیا میٹ ہوگیا۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مٹی کا تودہ گرنے سے ٹوٹنے والی سڑک سے علاقے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ امدادی ٹیم 4 کلومیٹر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچی۔
مسلسل بارش اور موسم کی خرابی کے باعث متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چار پانچ روز تک جاری رہے گا۔ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔